اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے طلوع ٹی وی کے مطابق افغان وزارت دفاع نے سنیچر کو ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے غزنی ، بدخشاں ، قندوز ، تخار اور فاریاب صوبوں کو طالبان گروہ کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے اور طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان میں واقع صوبہ قندوز کا ضلع دشت آرچی بھی صبح طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کی رپورٹ میں آیا ہے کہ طالبان کے زیرکنٹرول بعض علاقوں سے طالبان کو باہر نکالنے کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
/129
13 اکتوبر 2019 - 05:32
News ID: 982163
افغانستان کی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ گذشتہ چھے مہینے کے دوران بارہ علاقوں کو طالبان کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے۔